اردو

urdu

ETV Bharat / state

اکاؤنٹ اسسٹنٹ پنچایت کی 18 سو اسامیوں کے لیے 1.62 لاکھ امیدوار

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور ریاست کو دو وفاقی علاقوں میں منقسم کرنے کے بعد پہلی بار سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے نوجوانوں کو نوکری کے لیے بڑے پیمانے پر امتحانات منعقد کیا گیا۔

اکاؤنٹ اسسٹنٹ پنچایت کی 18 سو اسامیوں کے لیے  1.62 لاکھ امیدوار
اکاؤنٹ اسسٹنٹ پنچایت کی 18 سو اسامیوں کے لیے 1.62 لاکھ امیدوار

By

Published : Nov 10, 2020, 10:54 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات اور سردی کے باوجود جموں و کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد نوجوان اکاؤنٹ اسسٹنٹ امتحانات میں حصہ لیا۔

اکاؤنٹ اسسٹنٹ پنچایت کی 18 سو اسامیوں کے لیے 1.62 لاکھ امیدوار

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے منعقد امتحان میں 1 لاکھ 62 ہزار امیدوار شریک ہوئے۔ دارالحکومت سرینگر میں انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے گئے مختلف مراکز میں 18000 سے زیادہ امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار امیدواروں نے فارم جمع کیے تھے، تاہم 1 لاکھ 62 ہزار امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ کشمیر وادی میں 92 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کی تھیں ، تاہم 80 ہزار امیدوار امتحان میں شرکت کر پائیں۔ وہیں خطے جموں میں 1 لاکھ امیدواروں نے فارم جمع کیے تھے جن میں سے 75 ہزار امیدواروں نے تحریری امتحان دیا۔ ادھر ضلع ترقیاتی کمشنروں نے مختلف امتحان مراکز کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ امتحان دن کے بارہ بجے شروع ہوا جو 2 بجے اختتام پزیر ہوا۔

جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں تقریباً 750 امتحان مراکز قائم کیے گئے تھے جموں میں سب سے زیادہ 173 مراکز قائم کیے گئے تھے۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور ریاست کو دو وفاقی علاقوں میں منقسم کرنے کے بعد پہلی بار سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے نوجوانوں کو نوکری کے لیے بڑے پیمانے پر امتحانات منعقد کیا گیا۔

واضح رہے کہ سروس سلیکشن بورڈ نے رواں برس جولائی میں اکاؤنٹ اسسٹنٹ پنچایت کے لیے نوٹفیکیشن جاری کیا تھا، فارم جمع کرنے کی آکری تاریخ 31 اگست طے کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details