جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں 30 سالہ شوکت احمد دیدھڈ عارضی پل سے گرکر پانی میں ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا، جبکہ ہر طرف رنج و افسوس کا ماحول ہے۔ Young Man Drowns to Death in Shopian
Young Man Drowns to Death in Shopian: پل سے گر30 سالہ نوجوان کی موت - پل کی عدم دستیابی سے پانی میں ڈھوب کر نوجوان کی موت
تفصیلات کے مطابق آج شام کے وقت زمپتھری بستی کے رہنے والے شوکت احمد دیدھڈ ولد محمد حسین دیدھڈ بتہ فوجن شوپیان سے ہل سنگرونی پلوامہ نالہ رومشی سے عارضی پل سے گزر رہے تھے اسی دوران پانی کے تیز بہاؤ سے عارضی پل گرگیا، جس کی وجہ 30 سالہ شوکت احمد دیدھڈ پانی میں گر کر ہلاک ہوگیے۔ Young Man Drowns to Death in Shopian
پل کی عدم دستیابی سے پانی میں ڈھوب کر نوجوان کی موت
مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'علاقے کے لوگ گذشتہ کئی برسوں سے علاقے میں پل کی مانگ کر رہے ہیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک علاقے کو پل فراہم نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو جانیں گوانی پڑتی ہیں۔
Last Updated : Mar 19, 2022, 10:09 PM IST