اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان میں نوجوان غرقاب - آویل دمہال

نوجوان کی شناخت 24 سالہ ادریس احمد میر ولد عبد الرشید میر ساکنہ آویل کولگام کے طور ہوئی ہے۔

Young boy died due to drowning
شوپیان میں نوجوان غرق آب

By

Published : Aug 18, 2020, 8:31 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں نوجوان نالہ میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ آویل دمہال کولگام کا رہنے والا نوجوان دوستوں کے ساتھ گرمی سے نجات پانے کے لئے آڑبل ریشی نگری کے ایک نالہ میں نہانے گیا تھا۔ نہاتے ہوئے وہ گہرے پانی میں چلا گیا جہاں وہ ڈوب گیا۔

شوپیان میں نوجوان غرق آب

اسکے دوستوں نے اگرچہ اسے بچانے کی بہت کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔اس نوجوان کی شناخت 24 سالہ ادریس احمد میر ولد عبد الرشید میر ساکنہ آویل کولگام کے طور ہوئی ہے۔

نوجوان کو اگرچہ ضلع ہسپتال شوپیان لایا گیا تاہم وہ زندگی کی جنگ ہار گیا۔ جواں سالہ نوجوان کی اچانک حادثاتی موت پہ اسکے آبائی گاؤں میں کہرام مچ گیا اور گاﺅں کی فضا سوگوار اور دوست افسردہ ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details