ضلع شوپیان میں اس وقت صرف 1131 لوگ کورنا متاثر ہیں جو وادی کشمیر سے کا ایسا ضلع بن گیا ہے جہاں کورنا وائرس کے مثبت معاملوں کی تعداد اتنی کم ہے۔ ضلع شوپیان کورنا وائرس سے بہت کم متاثر ہوا ہے اور آے روز یہاں کم تعداد میں مثبت کیس سامنے آرہے ہیں جبکہ یہاں کورنا وائرس سے ابھی تک صرف 54 موتیں ہوئی ہیں۔
شوپیان میں کورونا ٹیکہ کاری مہم مکمل
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں بھی تیزی سے کورونا ٹیکہ کاری مہم چلائی جارہی ہے۔ اب تک ضلع میں 59 ہزار 818 سے زیادہ افراد کو پہلے مرحلہ یعنی 45 اور 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہے جو ضلع میں رہائش پذیر 45 عمر کے لوگوں میں 100 فیصد ہے اور اس طرح ضلع شوپیان وادی کشمیر کا پہلا ایسا ضلع بن چکا ہے جہاں پر کورونا ویکسینیشن 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں لوگوں کو بھی کورونا وائرس کا ٹیکہ لگانے اور انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لیے مبارک باد پیش کی اور بتایا کہ 'لوگ آنے والے دنوں میں بھی حکومت کا ساتھ دیں تاکہ اس وبائی بیماری کو دور کیا جاسکے'۔
چیف میڈیکل افسر شوپیان ارشد حسین ٹاک نے بتایا کہ 'ضلع انتظامیہ کے مختلف محکموں کے افسران، محکمہ صحت کے ملازمین اور صحافیوں کی مدد سے ضلع شوپیان پہلا ایسا علاقہ بن گیا ہے، جہاں پر پہلے مرحلہ کے تحت 45 اور اس سے زائد 100 فیصد کورونا ویکسینیشن مکمل ہوگی ہیں۔