شوپیاں:جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں کے چھوٹی گام حرمین علاقے میں پیر کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک مقامی شخص پر فائرگ کی جس سے انکو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ یہ شخص کشمیری پنڈت فرقے سے تعلق رکھتا ہے۔ انہیں علاج کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا۔Suspected Militants Attack Pandit In Shopian
تفصیلات کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے چھوٹی گام شوپیاں میں ایک پنڈت نوجوان سونو کمار عرف بال جی ولد جانکی ناتھ کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ مذکورہ شخص کو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا ۔ وہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر زخمی شخص کو مزید علاج معالجے کے لیے سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے چھوٹی گام کے حرمین شوپیاں میں ایک کشمیری پنڈت پر فائرنگ کی۔حملے میں مزکوری شہری شدید زخمی ہوا ہے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور سی آرپی ایف نے مشترکہ طورپر علاقہ کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔