شوپیان:جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کے الزام میں املاک اور جائیدادوں کو اٹیچ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج پولیس نے ہشنگ پورہ ناگہ بل امام صاحب میں ایک مکان کو منسلک کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہشنگ پورہ ناگہ بل امام صاحب میں پولیس کی ایک ٹیم نے دو منزلہ مکان پر ایک پوسٹر چسپان کر کے بلڈنگ کو اٹیچ کیا ہے۔ نوٹس بورڈ میں لکھا گیا ہے کہ یہ بلڈنگ ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال میں لائی گئی ہے اور پہلے ہی ایف آئی آر زیر نمبر 104/2022 کے تحت مختلف دفعات کے تحت اس حوالے سے کیس درج کیا گیا تھا اور دوران تفتیش اب اس بلڈنگ کو اٹیچ کیا جاتا ہے اور بنا سرکاری اجازت کے اس میں کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔ Two Storey House Seized by Police in Shopian
- یہ بھی پڑھیں:
Jamaat Islami Properties Seized ایس آئی اے نے بانڈی پورہ میں جماعت اسلامی کی زمین کو سیز کردیا
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ہشنگ پورہ ناگہ بل امام صاحب علاقے میں اسے مکان کے نزدیک فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوے انکاؤنٹر میں تین مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے جن کی شناخت پولیس نے دانش خرشید بٹ ولد خرشید احمد بٹ ساکن لڈی زینہ پورہ شوپیاں ، تنویر احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکن امربگ امام صاحب شوپیان اور توصیف احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن چیرمرگ شوپیان کے بطور کی تھی۔ اس طرح پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے شوپیاں میں دو منزلہ مکان ضبط کرلیا ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے ایک عرصہ قبل ضلع ڈوڈہ کے ٹھٹھری علاقے سے تعلق رکھنے والے لشکر طیبہ تنطیم سے وابستہ عسکریت پسند کی جائیداد کو ضبط کر لیا تھا۔ Police attach property of LeT commander in Doda۔ ایس ایس پی ڈوڈہ اور ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ نے عدالت حکم پر عمل درآمد کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی اور مذکورہ عسکریت پسند کے گاؤں خان پورہ علاقہ میں واقع 04 کنال اور 2½ مرلہ اراضی کو ریونیو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے منسلک کیا۔ LeT commander of Doda Property پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈوڈہ کے ٹھٹھری علاقہ کے میں جو جائیداد منسلک کی گئی ہے وہ پاکستان سے کام کرنے والے لشکر طیبہ کے کمانڈر عبدالرشید کی ہے۔ Militant Property Attached