پولیس کے مطابق فوج کی 44 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیان کے ڈوونی شرمال علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا، جس دوران فورسز اہلکاروں نے دو سرگرم عسکریت پسند Two Militants Arrested in Shopian شاہد گلزار گنائی ولد گلزار احمد گنائی ساکنہ ڈوونی شرمال اور کفایت ایوب گنائی ساکنہ پنجورہ شوپیان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس بیان کے مطابق دونوں عسکریت پسندوں سے ہتھیار Weapons Recovered From Militants in Shopian جن میں ایک چائنیز پستول، ایک میگزین، دو گرینیڈ وغیرہ برآمد کی ہیں۔ ساتھ ہی ان کے قبضہ سے تقریبا تین لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔