اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Died After Falling Off Walnut Tree اخروٹ کے درخت سے گر کر دو افراد ہلاک - دو افراد کی اخروٹ کے درخت سے گر کرموت

کشمیر کے ضلع شوپیان اور ضلع کپواڑہ میں الگ الگ حادثات میں اخروٹ کے درخت سے گرنے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ ان کی لاشوں کو طبی و قانونی کارروائی کے بعد آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ Separate Accidents

اخروٹ کے درخت سے گر کر دو افراد جاں بحق
اخروٹ کے درخت سے گر کر دو افراد جاں بحق

By

Published : Aug 29, 2022, 12:22 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک سرکاری اسکول استاد اخروٹ کے درخت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق شوپیان ضلع کے پہلی پورہ کیلر علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک سرکاری ٹیچر غلام نبی آہنگر ولد مرحوم وہاب آہنگر اخروٹ کے درخت سے نیچے زمین پر گر گیا اور اس حادثے میں اس کی موت ہوگئی۔ Teacher falls from walnut tree

درخت سے گرنے کے فوری بعد انہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کیلر لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ریفر کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم اس نے دم توڑ دیا۔

وہیں دوسری جانب شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرناہ علاقے میں بھی اخروٹ کے درخت سے گرنے کے سبب ایک شخص کی موت ہوئی۔ متوفی نووا گبرا میں اخروٹ کے درخت سے گر گیا جس میں اسے شدید چوٹ آئی تھیں۔ زخمی حالت میں اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) ٹنگڈار منتقل کیا گیا، تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔Two Die After Falling Off Walnut Trees

متوفی کی شناخت 40 سالہ جمیل احمد میر ولد محمد اسلم میر ساکنہ میر محلہ نووا گبرہ کے بطور ہوئی ہے۔ اس کی لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے بعد آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ گزشتہ دو ہفتوں میں ضلع بھر میں اخروٹ کے درخت سے گر کر تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔Kupwara man falls to death

یہ بھی پڑھیں Man Dies after Falling From Tree in Baramulla: درخت سے گر کر عمر رسیدہ شخص کی موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details