اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں: ٹکرو ہیلتھ سینٹر میں آکسیجن مینیفولڈ سسٹم نصب - ملٹی فیڈ آکسیجن مینفولڈ سسٹم

طبی مرکز ٹکرو جموں و کشمیر کا پہلا ایسا ہیلتھ سینٹر ہے جہاں آکسیجن مینفلوڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

شوپیاں: ٹکرو ہیلتھ سنٹر میں آکسیجن مینیفولڈ سسٹم نصب
شوپیاں: ٹکرو ہیلتھ سنٹر میں آکسیجن مینیفولڈ سسٹم نصب

By

Published : Jun 11, 2021, 11:11 AM IST

عالمی وبا کورنا وائرس کے دوران جہاں دنیا بھر میں آکسیجن کی کمی کے باعث کئی جانیں تلف ہوئیں وہیں آکسیجن کی فراہمی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ٹکرو علاقے میں قائم پرائمری ہیلتھ سینٹر جموں وکشمیر کا پہلا ایسا ہیلتھ سینٹر بن گیا ہے جہاں او ایم ایس ٹیکنالوجی یعنی ملٹی فیڈ آکسیجن مینفولڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

شوپیاں: ٹکرو ہیلتھ سنٹر میں آکسیجن مینیفولڈ سسٹم نصب

او ایم ایس کی مدد سے کئی مریضوں کو بیک وقت آکسیجن فراہم کی جاسکتی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پرائمری ہیلتھ سینٹر ٹکرو میں آکسیجن مینیفولڈ سسٹم میں 24 سیلنڈر نصب کیے گئے ہیں جس کی مدد سے بیک وقت 40 مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جاسکتی ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل ٹکرو اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو ضلع اسپتال شوپیاں یا دیگر اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا تھا جس کے سبب نہ صرف مریضوں بلکہ تیمارداروں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details