اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان: پولنگ عملہ کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام

تربیت کے دوران ماسٹر ٹرینرز نے پولنگ عملے کو انتخابی عمل کے قواعد و ضوابط سے واقف کرایا۔ خفیہ بیلٹ بکس کے آپریشنل طریقوں کی وضاحت کے لیے عملی مظاہرہ کیا گیا اور بہتر تفہیم کے لئے کاغذی کارروائی کی بھی وضاحت کی گئی۔

شوپیان: پولنگ عملہ کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام
شوپیان: پولنگ عملہ کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام

By

Published : Dec 5, 2020, 6:51 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شوپیان میں ڈی ڈی سی اور پنچیاتی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لئے پولنگ عملہ اور پریذائیڈنگ افسران کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

دراصل ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات (ڈی ڈی سی) کے چوتھے مرحلے کے لئے 7 دسمبر 2020 کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

شوپیان: پولنگ عملہ کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام

ڈسٹرکٹ لیول ماسٹر ٹرینرز نے ضلع الیکشن آفیسر (ڈی ای او) شوپیان چودھری محمد یاسین اور نوڈل آفیسر ڈاکٹر محمد امین کی نگرانی میں پولنگ عملہ اور پریذائیڈنگ افسران کو ٹریننگ دی۔

تربیت کے دوران ماسٹر ٹرینرز نے پولنگ عملے کو انتخابی عمل کے قواعد و ضوابط سے واقف کرایا۔ خفیہ بیلٹ بکس کے آپریشنل طریقوں کی وضاحت کے لیے عملی مظاہرہ کیا گیا اور بہتر تفہیم کے لئے کاغذی کارروائی کی بھی وضاحت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر میں خاندانی راج کا خاتمہ عنقریب'

پریذائیڈنگ اور پولنگ افسران نے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ سب تربیتی اجلاس سے مکمل طور پر مطمئن ہیں کیونکہ ضلع میں ہموار انتخابات کرانے کی سمت یہ ایک اچھا اقدام ہے۔

ڈی ای او نے پولنگ افسران اور پریذائیڈنگ افسران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کووڈ-19 ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details