اردو

urdu

ETV Bharat / state

Snowfall In Kashmir تازہ برف باری کے بعد مغل روڈ ٹریفک کیلئے بند - مغل روڈ ٹریفک اپڈیٹ

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر اتوار کی صبح سے جاری برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی۔ حکام نے لوگوں روڈ کی بحالی کا کام مکمل ہونے سے قبل مغل روڈ پر سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی۔

traffic-suspended-on-mughal-road-after-snowfall
تازہ برف باری کے بعد مغل روڈ ٹریفک کیلئے بند

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 8:10 PM IST

تازہ برف باری کے بعد مغل روڈ ٹریفک کیلئے بند

شوپیاں:صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے جوڑنے والے 84 کلومیٹر تاریخی مغل روڈ پر تازہ برفباری ہونے کی وجہ سے روڈ کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے میں تازہ برفباری ہوئی ہے، جس کے بعد حکام نے روڈ کو احتیاطاً ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وادی کشمیر کے کہی علاقوں میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق آج شام سے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ کہی پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں:جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان،محکمہ موسمیات


معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر رک رک کر برف و باراں کا سلسلہ اتوار کی صبح سے جاری ہے جس وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے میں 2 سے 3 انچ تازہ برف جمع ہوگئی جس کے بعد تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت کو روک کر روڑ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔وہیں محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی اس روڑ کو ٹریفک کی آمد رفت کے قابل بنایا جائیگا۔حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے سے قبل مغل روڈ ہر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی برف و باری کا امکان ظاہر کیا ہے اور کسانوں سے تاکید کی گئی کہ وہ اس دوران فصل کی کٹائی سے احتراز کریں۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 24سے 27 اکتوبر کے درمیان موسم خشک رہ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details