اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mughal Road Restored: تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال - مغل روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال

گزشتہ ہفتہ ہوئی برفباری کے بعد حکام نے مغل شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا، وہیں شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا مکمل کرنے کے بعد ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔ Mughal Road Restored for Traffic

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال
تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال

By

Published : Dec 12, 2022, 8:19 PM IST

شوپیاں:وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والی86 کلو میٹر طویل مغل شاہراہ کو چار روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا۔ تاریخی مغل روڈ کو چار روز قبل برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور روڈ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے اسے ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنایا گیا۔ Traffic Restored on Mughal Road

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال

ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’آج (پیر) سے مغل روڑ کو ٹریفک کی آواجاہی کے لیے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے اس روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت شروع ہوگئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ ٹریفک کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گاڑیاں نہ چلائیں۔

عہدیدار کا مزید کہنا ہے کہ پہاڑی راستہ ہونے اور برفباری ، کم درجہ حرارت کی وجہ سے روڈ پر پھسلن ہے وہیں تودے گر آنے کا بھی خطرہ ہے۔ یاد رہے کہ تاریخی مغل شاہراہ، سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بعد واحد شاہراہ ہے جو زمینی راستہ سے وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ جوڑتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details