اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mughal Road Closed: تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بہت جلد بحال کی جائے گی، حکام - مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری

پونچھ اور راجوری کو کشمیر سے جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 'برف ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔' Traffic closed on Mughal Road

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بہت جلد بحال کی جائے گی، حکام
تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بہت جلد بحال کی جائے گی، حکام

By

Published : Mar 14, 2023, 12:25 PM IST

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس تاریخی روڈ کو دو ہفتوں کے اندر دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ بتادیں کہ مغل روڈ کو ماہ جنوری کے پہلے ہفتے میں بھاری برف باری کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ سردیوں کے دوران بھاری برف باری کی وجہ سے بند رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روڈ سے برف ہٹانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امسال بالائی علاقوں میں گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کم برف باری ہوئی ہے جس کے پیش نظر روڈ کو صاف کرنے میں کم وقت لگے گا۔

عہدیدار نے کہا کہ 'اس روڈ پر دو ہفتوں کے اندر برف ہٹانے کا کام مکمل ہونے کی توقع ہے جس کے بعد اس کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ زیادہ تر لوگ اس سڑک کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام کرنے والے پی ڈبلیو ڈی مکینیکل ونگ کے حکام کا کہنا ہے کہ مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'مغل روڈ مئی کے پہلے ہفتے میں گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دی جاتی ہے۔ اس بار برف باری کم مقدار میں ہوئی ہے جس کی وجہ سے برف ہٹانے کا کام جلد کر لیا جائے گا۔ دریں اثنا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل جا ری ہے۔ سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر بڑی گاڑیوں کو دوپہر کے بعد روانہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details