شوپیان:موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جس سے پہاڑ برف کی سفید چادر سے ڈھک گئے۔ وادی کشمیر کے دیگر پہاڑی علاقوں کی طرح ضلع شوپیاں کے تاریخی مغل روڑ پر بھی دو روز قبل برفباری ہوئی جس کے بعد سیاحوں نے یہاں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔ سیاحوں نے بتایا کہ پورے کشمیر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں نیز کشمیریوں کی مہمان نوازی سیاحوں کے تئیں محبت، پیار اور احترام کا مظہر ہے۔ مغل روڈ پر پیر کی گلی، دبجن اور ہیرپورہ علاقوں میں آئے ہوئے سیاح برفباری دیکھ کر کافی خوشی نظر آرہے ہیں اور برفباری سے سیاح خوب لطف لے رہے ہیں۔ Kashmir Tourism
سیاحوں نے بتایا کہ انہیں کافی خوشی ہوئی جب انہوں وادی کشمیر میں اچانک برفباری دیکھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیاحوں کی تمنا ہوتی ہے کہ انہیں کشمیر میں برفباری کا نظارہ دیکھنے کو ملے جس کے چلتے وہ آج اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں کہ ان کی موجودگی میں گُلمرگ سمیت دیگر جگہوں پر تازہ برفباری ہوئی۔ نوئیڈا سے آئے ہوئے سیاحوں نے بتایا کہ وہ براہ راست برفباری دیکھنے کے منتظر تھے اور اس بار ان کا انتظار ختم ہوا اور انہوں نے برفباری کا لطف اٹھایا۔