جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔
شوپیان کے امشی پورہ علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خبر سیکورٹی فورسز کو ملی تھی، جس کے بعد فورسز کی جانب سے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔
انکاونٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک سرچ آپریشن کے دوران فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے اور ایک سکیورٹی جوان زخمی ہوا ہے۔
امشی پورہ میں پولیس، 62 آر آر اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر یہ آپریشن کیا تھا، علاقے میں تین سے پانچ عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خبر تھی۔
گذشتہ روز ضلع کولگام میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم ہوا تھا، جس میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
اس کے ساتھ ضلع پونچھ میں ہلاکتوں کی خبر سامنے آئی ہے، لیکن یہ ہلاکتیں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ ضلع پونچھ کے کھاری کرمارا گاؤں میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی میں تین شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔