اردو

urdu

ETV Bharat / state

عسکریت پسند کی نماز جنازہ - Kashmir

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں تصادم کے دوران ہلاک ہونے والے ضلع شوپیان کے زاہد احمد مانتو کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

عسکریت پسند کے آخری سفر میں ہزاروں افراد شامل

By

Published : May 22, 2019, 9:11 PM IST

زاہد احمد مانتو کو ان کے آبائی گاؤں فیر پورہ شوپیان میں کئی بار نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپردخاک کیا گیا۔

عسکریت پسند کی نماز جنازہ

اس دوران جنازے میں شریک لوگوں نے اسلام کے حق میں نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ آج دوران شب ضلع کولگام کے گوپال پورہ، دمحال ہانجی پورہ علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

انکاؤنٹر میں شوپیان کے زاہد احمد مانتو کے علاوہ پنول، کولگام کے عرفان منظور بٹ بھی ہلاک ہوک ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details