آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ شوپیاں انکاؤنٹر میں چار مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا تمام عسکریت پسندوں ک تعلق لشکر طیبہ تنظیم سے IGP Kashmir On Shopian Encounter تھا۔ وجے کمار نے مزید کہا کہ پولیس کو اندیشہ ہے اس انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند دانش بھاگنے میں کامیاب ہوا ہے جس کو سیکورٹی فورسز تلاش کر رہی ہیں۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ ضلع شوپیاں میں 6 عسکریت پسندوں کا گروپ تھا جن میں آج کے انکاؤنٹر میں 4 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا مارے گئے عسکریت پسندوں میں عاقب، شوکت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گروپ میں دو عسکریت پسند بچ گئے ہیں جن میں اعجاز اور ساحل شامل ہیں۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا یہ عسکریت پسند غیر مقامی مزداروں پر حملے کرنے میں ملاث تھے۔ وجے کمار نے کہا کہ امرناتھ یاترا کو پُر امن طریقے سے انجام دینے کے لیے سکیورٹی فورسز پوری طرح تیار ہیں۔