اردو

urdu

ETV Bharat / state

Migration of Bakerwals: موسم گرما کی آمد کے ساتھ خانہ بدوشوں کی ہجرت شروع - Bakerwals start seasonal migration

موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی ہر سال خانہ بدوش خاندان پیر پنچال کے راستوں سے اپنے مال مویشیوں سمیت صوبہ جموں سے وادی کشمیر کے سر سبز جنگلات کی جانب کوچ کرتے ہیں اور ہجرت کے دوران انہیں کافی نقصان سے دوچار بھی ہونا پڑ رہا ہے Bakerwals start seasonal migration۔

Migration of Bakerwals
Migration of Bakerwals

By

Published : Apr 26, 2022, 9:46 PM IST

شوپیاں: وادی کشمیر میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی 84 کلومیٹر تاریخی مغل روڈ سے خانہ بدوش افراد وادی کشمیر کی طرف کوچ کرنا شروع کر دیا ہے۔ خانہ بدوش افراد اپنے مال، مویشیوں کے ساتھ سردیوں میں میدانی گرم علاقے جیسے پنجاب، جموں کشمیر کے ریاسی کٹھوعہ میں رہائش اختیار کر لیتے ہیں اور موسم گرما آنے تک اپنے مال مویشیوں کا وہاں ہی گزرا کرتے ہیں۔ موسم گرما شروع ہونے کے ساتھ ہی یہ لوگ واپس وادی کشمیر پہنچ جاتے ہیں The migration of Bakerwals begins with the arrival of summer۔

ویڈیو دیکھیے۔

صدیوں پرانی اس ہجرت کے دوران انہیں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور ساتھ ہی انہیں پہاڑی راستوں پر گزرنے کے دوران تیز بارشوں و پسیاں اور پتھروں کے گرنے سے کئی بار ان کے مویشی ہلاک ہوجا تے ہیں۔ اس کے علاوہ خانہ بدوش طبقہ کے لوگوں کو ہجرت کے دوران کئی دن و راتیں راستہ میں ہی گزارنے پڑتے ہیں اور کھانے پینے و رہنے کا کوئی معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

موسم گرما کی آمد کے ساتھ خانہ بدوشوں کی ہجرت شروع

خانہ بدوش طبقہ کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صدیوں پرانی چلی آرہی اس ہجرت کے دوران انکے مال مویشیوں کے لیے حکومت کوئی انشورنس اسکیم قائم کریں تاکہ ہجرت کے دوران انہیں ہونے والے نقصان کا معاوضہ مل سکیں۔

والدین کے ساتھ ہجرت کرنے پر مجبور بچے

مزید پڑھیں:

گزشتہ برسوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے اگرچہ خانہ بدوش افراد کو کافی مشکلات درپیش آئے تاہم امسال انہیں امید ہے کہ انکی مال کی بکری اچھی رہے گی اور انہیں اچھا خاصا منافع ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details