اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان ٹیچرس فورم کا اجلاس منعقد - جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں جموں و کشمیر ٹیچرس فورم کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اساتذہ کو درپیش مشکلات اور تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیچرس فورم کا اجلاس منعقد
ٹیچرس فورم کا اجلاس منعقد

By

Published : Nov 4, 2020, 10:37 PM IST

جنوبی ضلع شوپیان میں جموں و کشمیر ٹیچرس فورم نے ضلع صدر نائب صدر اور ترجمان یوٹی جموں و کشمیر عہدوں کے لیے کئی افراد کو نامزد کیا۔ جس میں گلزار احمد ڈار کو ضلع صدر شوپیان جبکہ طارق احمد ڈار کو ترجمان مقرر کیا گیا۔

ٹیچرس فورم کا اجلاس منعقد

اس اجلاس میں ضلع کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے اساتذہ نے شرکت کی جنہوں نے اپنے مسائل کے ساتھ ساتھ بچوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بات کی۔

اس سلسلہ میں جموں و کشمیر ٹیچرس فورم کے نائب صدر محمد امین خان نے بات کرتے ہوئے کہا 'اس فارم کا مقصد بچوں کو درپیش مشکلات کے ساتھ ساتھ استاد کو درپیش مشکلات مشکلات کا ازالہ کرنا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری اسکول کے استاد نے کافی محنت کی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
کیا آپ سیرو پرولینس سروے کے حیران کن انکشافات سے آگاہ ہیں؟

انہوں نے کہا 'اساتذہ نے اگرچہ آن لائن کلاسز بھی لی ہیں، وہیں کئی بچوں کے پاس موبائل فونز نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے بچوں کو تعلیم فراہم کرانے کے لیے 'ریچ آوٹ ٹو دا چائلڈ' کے نام سے پروگرام شروع کیا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details