اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minor Rape Case ٹیچر کو 20 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

شوپیاں میں ایک سرکاری ٹیچر کو نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک عدالت نے 20 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ Teacher convicted in rape case in Shopian

ٹیچر کو 20 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
ٹیچر کو 20 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

By

Published : Oct 17, 2022, 6:08 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک خصوصی عدالت نے سرکاری ٹیچر جسکی شناخت مقبول گنائی کے بطور ہوئی کو جنسی زیادتی کے الزام میں شوپیاں عدالت نے 20 سال کی سخت قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ سرکاری ٹیچر پر الزام تھا کہ اس نے سال2015 میں ایک نابالغ لڑکی کو ٹیوشن پڑھانے کے بہانے اپنے گھر بلا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

ٹیچر کو 20 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن شوپیاں میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر179/2015 درج کرائی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈی کے پورہ شوپیاں کے ایک ٹیچر نے سال 2015 میں ان کی نابالغ بیٹی کو ٹیوشن پڑھانے کے لیے اپنے گھر بلایا جہاں اس ٹیچر نے ان کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ Teacher convicted in rape case in Shopian

شکایت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376f,342,506 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ شوپیاں عدالت نے تفتیش، شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر طویل سماعت کے بعد مجرم قرار دیتے ہوئے پیر کو سرکاری ٹیچر کو 20 سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ Teacher convicted in rape case in Shopian

یہ بھی پڑھیں : Kashmiri Pandit Killing: کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد چودھریگنڈ علاقہ سنسان

ABOUT THE AUTHOR

...view details