اردو

urdu

By

Published : Jun 27, 2019, 10:51 PM IST

Updated : Jun 28, 2019, 2:08 AM IST

ETV Bharat / state

گورنر کا مغل روڑ حادثے پر دکھ اور صدمے کا اظہار

جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے شوپیاں ضلع میں مغل روڑ پر پیش آئے سڑک حادثے میں ہوئے قیمتی جانوں کے زیاں پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

گورنر کا مغل روڑ حادثے پر دکھ اور صدمے کا اظہار

ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے افراد کے روح کی ابدی سکون کے لئے دعا کی۔

گورنر کا مغل روڑ حادثے پر دکھ اور صدمے کا اظہار

گورنر نے جاں بحق ہوئے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے ایکسگریشیا کا اعلان کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات بہم پہنچائیں۔

دریں اثنا گورنر کے مشیروں کے وجے کمار، خورشید احمد گنائی، کے کے شرما اور کے سکندن نے بھی سڑک حادثے میں ہوئی ہلاکتوں دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں مشیروں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کی۔

دریں اثنا کے وجے کمار جن کے پاس صحت محکمہ کا چارج بھی ہے، نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات بہم کرائیں۔

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب طلبہ کو لے جارہی ایک گاڑی پیر کی گلی کے نزدیک گہرے کھائی میں جاگری۔

Last Updated : Jun 28, 2019, 2:08 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details