جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس اسٹیشن شوپیان پر ایک گرینیڈ پھینکا جو پھٹنے سے رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے پیر کی شام قریب سات بجکر 40 منٹ پر پولیس اسٹیشن شوپیان پر ایک گرینیڈ داغا جو پھٹنے سے رہ گیا۔ بعد میں پولیس بم ناکارہ بنانے والے عملے کو طلب کیا اور گرنیڈ کو ناکارہ کر دیا۔