اردو

urdu

شوپیان: آٹھ طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت

By

Published : Apr 3, 2021, 10:44 PM IST

جموں کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان میں ایک اسکول میں آٹھ بچے کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں۔

students corona positive
کرونا ٹیسٹ مثبت

شوپیان ضلع کے زورہ علاقے میں قائم امیر کبیر اسکول میں 8 طلبا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم اسکول کو بند کرنے کے لیے ابھی تک کوئی بھی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔

چیف ایجوکیشن افسر شوپیان نے فون پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ امیر کبیر اسکول میں سے 102 طالب علموں کے نمونے حاصل کیے گئے تھے جن میں 8 طلبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ تاہم ابھی تک اسکول کو بند کرنے کا کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام: کورونا کی ٹیکہ کاری مہم جاری


یاد رہے کہ ضلع کولگام میں بھی ایک استاد سمیت 18 طلبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ضلع انتظامیہ کولگام نے پانچ اسکولوں کو فی الحال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details