اردو

urdu

ETV Bharat / state

Wall paintings in Govt school: سرکاری اسکول میں طلباء نے دیواروں پر پیٹنگ کی

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول وہیال شوپیاں کے طلباء اور اساتذہ کی پینٹنگز نے نہ صرف کشمیری ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے بلکہ سماجی پیغامات کی عکس بندی کرکے عوام تک میسیج پہچانے کی کوشش کی۔Wall paintings in Govt school

Students and teachers in govt hr secondary shopian made wall painting
سرکاری اسکول میں طلبہ نے دیواروں پر پیٹنگ کی

By

Published : Aug 2, 2022, 4:00 PM IST

Updated : Aug 2, 2022, 8:02 PM IST

شوپیاں:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایک سرکاری اسکول کے طلباء و اساتذہ نے اسکول کی دیوار پر پینٹنگز کی۔ طلباء نے علاقے کی خوبصورتی، کشمیری ثقافت اور دیگر پہلوؤں کو اُجاگر کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول وہیل شوپیاں کے طلباء اور اساتذہ کی پینٹنگز نے نہ صرف کشمیری ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے بلکہ سماجی پیغامات کی عکس بندی کرکے عوام تک میسیج پہچانے کی کوشش کی۔Wall paintings in Govt school

سرکاری اسکول میں طلباء نے دیواروں پر پیٹنگ کی

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ویہال شوپیاں کے استاد بلال احمد کہتے ہیں کہ 'طلباء میں خوابیدہ صلاحیتوں کے اظہار کے لئے اس طرح کی مشق کا انعقاد کیا گیا بچوں کو اسکولوں کی جانب راغب کرنے اور ان کا مستقبل سدھارنے اور بہترین ماحول بنانے کیلئے انہوں نے اس دیہی علاقے کے اسکول کی دیواروں پر پینٹنگ کرائی۔

بلال احمد نے خود بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول کی دیواروں پر کچھ پینٹگز بنائی ہیں اور ساتھ ہی طلباء کو پیٹنگ بنانے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکول میں ہر جمعرات کو بچوں کو آرٹ کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ان بچوں میں مختلف مضامین کی بہتر افہام و تفہیم ہوتی ہے جو آرٹسٹک سرگرمیوں میں مشغول ہوتے ہیں اور آرٹ کے ساتھ نمائش سے بچوں کی ذہنی سرگرمی کو فروغ ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں اسکول کی طالبہ علیمہ نے اسکول کی دیوار پر پینٹنگ بنائی جس میں بگڑتے ہوئے حیاتیاتی توازن اور قدرتی ماحول کے بچاؤ کا پیغام جھلک رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتی ہے کہ سبھی سرکاری اسکولوں میں آرٹ کی تعلیم دینی چاہیے تاکہ دور جدید میں طلباء نہ صرف تعلیمی کے زیور سے آراستہ ہوں بلکہ آرٹ کے فن میں بھی وہ مہارت حاصل کر سکیں۔

طلبہ اور اساتذہ کی پینٹنگز نے لوگوں کو متاثر کیا ہے کیونکہ سرکاری اسکولوں کی سرگرمیاں عام طور پر نجی تعلیمی سرگرمیوں کے برعکس نمایاں کم ہوتی ہیں۔

Last Updated : Aug 2, 2022, 8:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details