جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ہوئے انکاؤنٹر میں پانچ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد ہفتہ کو ہڑتال کے سبب قصبہ میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر مسافر بردار گاڑیاں بھی غائب رہیں۔
کسی بھی سیاسی، عسکری یا علیحدگی پسند تنظیم نے ہڑتال کی کال نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ جمعرات اور جمعہ کے روز قصبہ کے جان محلہ میں ایک مقامی مسجد میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین دو روز تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں انصار غزوۃ الہند سے وابستہ پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے جن میں تین کا تعلق ضلع شوپیان سے اور دو کا تعلق ضلع پلوامہ سے تھا۔