اردو

urdu

ETV Bharat / state

SIA Raids in Kashmir جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ یہ چھاپہ بینک گارڈ سنجے شرما کے قتل کے سلسلے میں ماری جا رہی ہے۔State Investigation Agency raids in Shopian

شوپیان میں ایس آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں
شوپیان میں ایس آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں

By

Published : Jul 18, 2023, 8:15 AM IST

Updated : Jul 18, 2023, 8:44 AM IST

شوپیاں:جموں کشمیر تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے رواں برس فروری میں بینک گارڈ سنجے شرما کے قتل کے سلسلے میں اپنی جاری تحقیقات کے تحت جنوبی کشمیر کے متعدد مقامات پر پیر کی صبح چھاپہ مار کارروائی کا سلسلہ شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع پلوامہ کے اے ٹی ایم گارڈ سنجے شرما کے قتل کے سلسلے میں ایس آئی اے کی جانب سے ایف آئی آر زیر نمبر 14/2023 کے سلسلے میں یہ چھاپہ مار کارروائی انجام دی جا رہی ہے، جس کے تحت شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ اضلاع کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قیموہ کولگام، ہیف شوپیاں، اننت ناگ قصبہ اشاجی پورہ ، گوریون بجبہاڑہ اور جنوبی کشمیر کے دیگر مقامات پر تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: SIA Raids in Kashmir کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایس آئی اے کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی

خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کردہ سرچ وارنٹ کی بنیاد پر کی گئیں۔ یہ مقدمہ ابتدائی طور پر پلوامہ پولیس کے دائرہ اختیار میں آتا تھا تاہم مزید تفتیش کے لیے کیس کو ایس آئی اے کشمیر کے حوالے کیا گیا۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں مختلف معاملات میں قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کئی مرتبہ چھاپے مارے گئے ہیں اور اس ضمن میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 18, 2023, 8:44 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details