جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں جمعرات کو فروٹ ایسوسیشن الیکشن کے دوران کووڈ ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
شوپیان میں جمعرات کو فروٹ ایسوسیشن الیکشن منعقد ہوا جس میں 444 افراد نے شرکت کرکے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
اس دوران کسی بھی فرد نے نہ تو ماسک پہنا تھا اور نہ ہی کسی نے ایس او پیز کا خیال کیا۔
یاد رہے کہ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی وبائی بیماری کورونا وائرس کے قہر نے کئی جانیں لی ہیں۔ وہیں دوسری طرف اگرچہ حکومت اس بیماری کو روکنے کے لیے کئی تدابیر عملا رہی ہے اور اسکولوں میں کووڈ پھیلنے کے ڈر سے روز اول سے ہی بند کرکے رکھا گیا ہے۔