سرینگر:جموں وکشمیر پولیس نے سوشل میڈیا نیوز پیج ”دی ریئل کشمیر“ کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں پولیس نے فیس بک نیوز پورٹل کے خلاف چندی گام لولاب انکاونٹر کے بارے میں عام لوگوں کو گمراہ کرنے کے ارادے سے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلانے کی پادائش میں ایف آئی آر نمبر 43/2022 انڈر سیکشن 153 501(1) درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔FIR Against Facebook Page The Real Kashmir News
پولیس ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں اتوار کے روز ہونے والے انکاؤنٹر میں شوکت احمد شیخ سمیت لشکر کے چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں سیدھو شوپیاں سے تعلق رکھنے والے شوکت احمد شیخ کو آئی ای ڈی دھماکہ میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔