اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری - خطہ جموں کے راجوری و پونچھ اضلاع

محکمہ مغل روڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ ہم نے ہیرپورہ سے لال غلام علاقے تک روڈ پر سے برف ہٹائی ہے اور ابھی قریب آٹھ کلومیٹر روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

snow clearance
برف ہٹانے کا کام

By

Published : Apr 1, 2021, 5:36 PM IST

وادی کشمیر کو خطہ جموں سے ملانے والا متبادل راستہ مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے اور اسے ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے جلد ہی کھول دیا جائے گا۔

برف ہٹانے کا کام

تقریبا 84 کلومیٹر تاریخی مغل روڈ جو وادی کشمیر کو خطہ جموں کے راجوری و پونچھ اضلاع سےجوڑنے والا متبادل راستہ ہے کو اگلے چھ دنوں کے اندر ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائیگا۔ اس روڈ کو گزشتہ سال کے نومبر مہینے میں شدید برف باری کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان میں تیس کنٹل جعلی کھاد ضبط

محکمہ مغل روڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ ہم نے ہیرپورہ سے لال غلام علاقے تک روڈ پر سے برف ہٹائی ہے اور ابھی قریب آٹھ کلومیٹر روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے چھ روز میں اس روڈ پر برف ہٹانے کا کام مکمل ہوگا اور اس روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بحال کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details