شوپیان میونسپل کمیٹی Municipal Committee Shopian کے ایگزیکٹیو افسر نے بتایا کہ ضلع میں بیشتر سڑکوں اور شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے تاہم اندرون گلی کوچوں جہاں مشینوں کے ذریعے برف نہیں ہٹائی جا سکتی، میں میونسپل عملہ کو برف ہٹانے کے کام Snow Clearance in Shopian پر لگا دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'محکمہ پی ڈی ڈی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برفباری کے دوسرے روز ہی قصبہ شوپیاں سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی کو بحال کیا وہیں میونسپل کونسل شوپیان نے بھی سڑکوں، گلی کوچوں سے برف ہٹانے کا کام فوری طور شروع کیا جس سے لوگوں کو کافی حد تک راحت ملی۔‘‘