شوپیان کے گاگرن علاقے میں آئی ای ڈی برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق انہیں گاگرن علاقے میں اسپیشل ٹاسک فورسز کیمپ کے باہر روڈ پر ایک مشکوک بیگ کے بارے میں پتہ چلا۔
اس کے بعد اس روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو روک دیا گیا اور بی ڈی ڈی ایس کو جائے واقعہ پر بلایا گیا۔ اسکواڈ نے اس بیگ میں موجود چھ کلوگرام آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔