اردو

urdu

ETV Bharat / state

SICOP Officer Arrested ایس آئی سی او پی کا افسر مبینہ طور رشوت لیتے ہوئے گرفتار

جموں وکشمیر اے سی بی نے ایک تجارتی یونٹ ہولڈر کی شکایت پرجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک اسمال اسکیل انڈسٹریز ڈیولوپمنٹ کارپوریشن کے افسر کو مبینہ طور رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔SICOP Officer Arrested for Allegedly Taking Bribe

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 16, 2022, 7:20 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر اینٹی کورپشن بیورو (اے سی بی) نے ایک تجارتی یونٹ ہولڈر کی شکایت پرجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک اسمال اسکیل انڈسٹریز ڈیولوپمنٹ کارپوریشن (ایس آئی سی او پی) کے افسر کو مبینہ طور رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔ ایک اے سی بی عہدیدار نے بتایا کہ اے سی بی کو شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی یونٹ ہولڈر کی طرف سے شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا اس کا گگرن شوپیاں میں والد کے نام پر ایک ایک تجارتی یونٹ تھا جس کے لئے ان کو سال2009 میں ایک کنال اراضی الاٹ کی گئی تھی لیکن اس کے قبضے میں صرف 11 مرلے اراضی ہے۔SICOP Officer Arrested for Allegedly Taking Bribe

انہوں نے کہا، 'باقی نو مرلہ اراضی پر کسی تیسرے شخص نے قبضہ کیا ہے اور ضلع مجسٹریٹ شوپیاں نے ایس آئی سی او پی کو ہدایت بھی دی تھی کہ یہ اراضی تجارتی یونٹ ہولڈر کے قبضے میں دینے کو یقینی بنایا جائے‘۔ان کا کہنا تھا: ’تجارتی یونٹ ہولڈر نے ایس آئی سی او پی کواس کو پولیس تحفظ فراہم کرنے کی بھی گذارش کی تھی۔'

موصوف عہدیدارنے کہا کہ تاہم جب شکایت کنندہ نے ایس آئی سی او پی کے ڈپٹی جنرل منیجر محمد ایوب گنائی کو اپروچ کیا تو انہوں نے مبینہ طور پندرہ ہزار روپیوں کی رشوت کا تقاضا کیا۔انہوں نے کہا: ’شکایت کے مطابق طرفین کے درمیان آٹھ ہزار روپیے پر معاملہ طے ہوا‘۔ان کا کہنا تھا کہ شکایت پر اے سی بی پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں ایک کیس درج کیا گیا اور موصوف کو رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ACB Arrest Employee صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں تعینات ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details