شوپیان:وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر پر ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے آج علی الصبح سے چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آی اے) کی طرف سے متعدد مقامات پر چھاپے مار کاروائیاں شروع کی گئی ہیں جو ابھی تک جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پولیس و سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ ضلع شوپیاں کے کاشیو اور ہیف شرمال کے علاقوں میں چھاپے ماری کر رہی ہے۔ یہ چھاپے ماری کس مقصد اور کن لوگوں کے مکانوں پر مارے جا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے ابھی تک تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ خبر تحریر کرنے تک چھاپہ مار کاروائیاں جاری تھی۔
اننت ناگ میں چھاپے ماری
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے)اسٹیٹ انوسٹگیشن ایجنسی نے جمعرات کی علی الصبح جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ ایجنسی میں درج عسکریت پسندی سے متعلق کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں ضلع اننت ناگ کے شانگس چھترگل اور سمتھن بجبہاڑہ میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی ۔
مزید پڑھیں:NIA Raid In Kashmir این آئی اے نے سرینگر اور بڈگام میں چھاپہ ماری کے دوران قابل اعتراض مواد ضبط کیا، ترجمان
سرکاری ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے مقامی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف) کی مدد سے مشترکہ طور ضلع اننت ناگ کے دو مقامات پر یہ چھاپہ مار کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی اے نے کشمیر میں درج ایک کیس کے سلسلہ میں کی جارہی جانچ کے سلسلہ میں تلاشی کاروائی کی ہے۔ سرکاری طور پر اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی انکشاف نہیں کیا گیا۔