وادی کشمیر کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے جوڑنے والی 84 کلومیٹر تاریخی مغل شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس سال بھاری برفباری ہونے کی وجہ شاہراہ پر ہیر پورہ علاقے میں 4 فٹ برف جمع ہے، جبکہ دبجن علاقے میں 6 اور پیر کی گلی میں 7 فٹ برف جمع ہے۔
چیف انجینئر میکینکل ڈویژن رشید احمد ڈار نے ہفتہ کو مغل روڈ کا دورہ کرکے برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ’’آج سے مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے اور شوپیاں سے پیر کی گلی تک راستہ جلد ہی صاف کیا جائے گا اور عنقریب ہی روڑ پر ٹریفک کی آمد و رفت بحال کر دی جائے گی۔‘‘