اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shopian School Bus Accident: شوپیاں میں اسکول بس حادثہ کا شکار، کئی طلبہ زخمی - اسکول بس حادثہ کا شکار، کئی طلبہ زخمی

ضلع اننت ناگ ون پورہ علاقے کے ایک نجی تعلیمی ادارے کی انتظامیہ، طلبہ کو پکنک کے لیے شوپیاں کے دبجن اور پیر کی گلی لے گئی تھی، School Bus Accident in Shopian پکنک سے واپسی پر دبجن پل کے نزدیک بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔

شوپیاں میں اسکول بس حادثہ کا شکار، کئی طلبہ زخمی
شوپیاں میں اسکول بس حادثہ کا شکار، کئی طلبہ زخمی

By

Published : Jun 15, 2022, 8:35 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع شوپیاں میں بدھ کو ایک اسکول بس حادثہ کا شکار ہو گئی، حادثہ میں درجن سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔ School Bus met with Accident in Shopian حادثہ تاریخی مغل روڈ پر دبجن پل کے پاس پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ ون پورہ علاقے کے ایک نجی تعلیمی ادارے ’’اسمارٹ مشن ہائی اسکول‘‘ کی انتظامیہ، طلبہ کو پکنک کے لیے شوپیاں کے دبجن اور پیر کی گلی لے گئی تھی، واپسی پر دبجن پل کے نزدیک اسکولی بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔

شوپیاں میں اسکول بس حادثہ کا شکار، کئی طلبہ زخمی

ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق فوج کی 15 گھروال ریجمنٹ نے حادثہ کے مقام پر پہنچ کر طلبہ کا ابتدائی علاج کرکے انہیں ضلع اسپتال شوپیان ریفر کر دیا۔ School Bus Accident, several Students injured اسپتال ذرائع نے بتایا کہ 16 طالب علموں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے تاہم کوئی بھی طالب علم شدید طور پر زخمی نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details