اردو

urdu

ETV Bharat / state

عید میلاد: شوپیاں میں موئے مقدس کی زیارت کا اہتمام - عالمی وبا کورونا وائرس

وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر عید میلادالنبیﷺ کے مقدس موقع پر جلسے جلوسوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

عید میلاد: شوپیاں میں موئے مقدس کی زیارت کا اہتمام
عید میلاد: شوپیاں میں موئے مقدس کی زیارت کا اہتمام

By

Published : Oct 30, 2020, 7:37 PM IST

عید میلاد النبیﷺ کے مقدس موقع پر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نماز جمعہ کے موقع پر آثار شریف پنجورہ میں عظیم الشان اور روح پرور اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

نماز جمعہ اور نماز عصر کے موقع پر آثار شریف پنجورہ میں موئے مقدسﷺ کی زیارت کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے فرزندان توحید موئے مقدسﷺ کی زیارت سے فیضیاب ہوئے۔

عید میلاد: شوپیاں میں موئے مقدس کی زیارت کا اہتمام

آثار شریف میں درود و اذکار اور نعتیہ محافل کا اہتمام کیا گیا۔ تاہم امسال عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر شب خوانی کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ جمعرات کی شام نماز مغرب تا عشاء درود اذکار کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملک کے ان شہروں میں مختلف انداز سے منائی گئی عید میلادالنبیؐ

نماز جمعہ کے بعد پنجورہ شوپیان میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلوس اور ریلیاں بھی برآمد کی گئیں۔

وادی کے مختلف مقامات پر بعض مساجد و خانقاہوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورت انداز سے سجایا گیا ہے، جبکہ سڑکوں، گلیوں، بازاروں اور گھروں کا بھی چراغاں کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details