جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں نامعلوم افراد نے دوران شب ایک نجی گاڑی کو چرالیا، جس کے بعد فورسز اہلکاروں کو الرٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوری ہونے والی ٹاٹا سومو گاڑی عاشق راتھر کے نام زیررجسٹریشن نمبر JK22 9293 درج ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے امام صاحب علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا۔