ضلع شوپیاں کے آڑورہ کیگام علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک ہی کنبے کے چار افراد کو گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
شوپیاں: ایک ہی کنبہ کے چار افراد بے ہوش، ہسپتال منتقل - کشمیر میں موسم سرما
جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
علامتی تصویر
مقامی لوگوں کے مطابق جاوید احمد ٹھوکر ولد محمد اقبال ٹھوکر، ان کی اہلیہ اور دو بچوں کو ہفتہ کی صبح اپنے گھر میں بے ہوش پڑے تھے اور بعد میں پولیس کی مدد سے انہیں نزدیکی اسپتال راجپورہ پلوامہ منتقل کردیا گیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ خاندان نے سردیوں کی وجہ رات بھر گیس ہیٹر چالو رکھا تھا جسکی وجہ کمرے میں موجود سبھی افراد بے ہوش ہو گئے تھے۔