جموں وکشمیر کے شوپیاں میں فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیاں کے ہیف شرمال علاقے کے باغیچوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ اسی دوران علاقے کے نیل ناگ نام کے باغیچے میں عسکریت پسند موجود تھے۔ جوں ہی فورسز اہلکار ان باغیچوں کی طرف بڑھنے لگی تو یہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی طرفین میں انکاؤنٹر شروع ہوا۔ کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد سناٹا چھا گیا۔ Shopian Encounter, Militants Fled
Shopian Encounter, Militants Fled: شوپیاں انکاونٹر ختم، عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب - جموں وکشمیر کے شوپیاں میں فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز
شوپیاں کے ہیف شرمال علاقے میں فوسز کی تلاشی مہم ختم ہوئی۔ رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ Shopian Encounter, Militants Fled
شوپیاں انکاونٹر، عسکریت پسند فرار ہوگئے
وہیں فورسز اہلکاروں نے محاصرے کو سخت کرکے سبھی ممکنہ راستوں پر پہرے بٹھا کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تاہم عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے، فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی آپریشن ختم کردیا گیا۔
Last Updated : Jun 26, 2022, 11:20 AM IST