جموں کشمیر میں آن لائن جعلسازی کے بڑھتے رجحان کے درمیان جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے ایک غریب کنبہ 80 ہزار روپے لوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ شوپیان کے پہنو نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والے غلام محمد ڈار نے بتایا کہ انہیں 10 اگست کو ایک فون کال موصول ہوا۔ اس دوران فون کرنے والے شخص نے خود کو بینک ملازم بتا کر او ٹی پی مانگ لیا اور مذکورہ فون کالر کو او ٹی پی دینے پر انہوں نے بینک سے 80 ہزار روپے کھو دئے۔
پانچ بیٹیوں کے باپ ڈار نے کہا کہ انہوں نے مویشی فروخت کر کے بیٹی کی شادی کیلئے یہ پیسے جمع کر رکھے تھے تاہم انہیں آن لائن جعلسازوں نے لوٹ لیا۔غریب کنبے نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔