اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں میں سرچ آپریشن - سی آر پی ایف

ضلع شوپیاں کے کاپرن علاقے کو پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیموں نے محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

شوپیاں میں سرچ آپریشن
شوپیاں میں سرچ آپریشن

By

Published : Dec 29, 2020, 3:17 PM IST

جنوبی کشمیر میں شوپیاں ضلع کے کاپرن علاقے کو فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سخت ترین محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے دو سے تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھی۔

شوپیاں میں سرچ آپریشن

ذرائع کے مطابق علاقے میں عسکریت پسند موجود ہیں اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details