اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں: روڈ سیفٹی مہم کا اختتام، ای ٹی وی بھارت کو اعزاز سے نوازا گیا - ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل

روڈ سیفٹی ماہ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء، ملازمین اور دیگر افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔

shooian: road safety campaign ended
shooian: road safety campaign ended

By

Published : Feb 19, 2021, 11:02 PM IST

محکمہ موٹر وہیکلز شوپیان کی جانب سے روڈ سیفٹی ماہ کی اختتامی تقریب کے موقع پر ضلع شوپیان میں ٹریفک قوانین سے متعلق سے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر شوپیان معزم علی دیگر افسران کے علاوہ، سوموں ایسوسی ایشن شوپیان، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شوپیان کے علاوہ سومو ڈرائیورس اور علاقے کی سرکردہ شخصیات و اسکولی طلباء نے شرکت کی۔

ویڈیو

ایک مہینہ تک جاری رہنے والے اس روڈ سیفٹی مہینہ کے دوران محکمہ نے مختلف تعلیمی مراکز، سوموں اسٹینڈ، منی اسکریڑیٹ اور بازاروں میں ڈرائیورز حضرات کو سڑک حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔ اس دوران گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کے استعمال اور موبائل فون کے استعمال نہ کرنے پر زور بھی دیا گیا۔

اختتامی تقریب کے دوران روڈ سیفٹی ماہ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء، ملازمین اور دیگر افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔ وہیں، ای ٹی وی بھارت کو روڈ سیفٹی ماہ کے سبھی پروگرامز نشر کرنے پر اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details