اردو

urdu

ETV Bharat / state

Several Political Workers Joined NC شوپیاں میں بی جے پی کے درجنوں کارکنان نیشنل کانفرنس میں شامل - نیشنل کانفرنس میں شمولیت

شوپیان ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد پارٹی کارکنان نے بی جے پی کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے شوپیاں و موجودہ این سی انچارج شوپیاں شیخ محمد رفیع نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک عوامی تحریک ہے اور عوام نے ہمیشہ نیشنل کانفرنس سے محبت، پیار اور حمایت کا اظہار کیا ہے اور نیشنل کانفرنس کسی بھی وقت الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔Several Political Workers Joined NC at Shopian

شوپیاں میں بی جے پی کے درجنوں کارکنان نیشنل کانفرنس میں شامل
شوپیاں میں بی جے پی کے درجنوں کارکنان نیشنل کانفرنس میں شامل

By

Published : Nov 8, 2022, 9:21 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد پارٹی کارکنان نے بی جے پی کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی۔ انچارج حلقہ انتخاب شوپیاں کا چارج سنبھالنے کے بعد شیخ محمد رفیع کی موجودگی میں نیشنل کانفرنس کی طرف سے یہ پہلی تقریب ضلع میں منعقد ہوئی۔ جس میں نیشنل کانفرنس کے درجنوں پارٹی کارکنان و سینیئر لیڈران نے شرکت کی۔Several Political Workers Joined NC at Shopian

شوپیاں میں بی جے پی کے درجنوں کارکنان نیشنل کانفرنس میں شامل

اس دوران بی جے پی کے درجنوں کارکنان نے شرکت کی اور بعد میں انہوں نے یہ اعلان کیا کہ وہ آج سے بی جے پی کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس کی پارٹی کو مظبوط بنائیں گے۔ سابق ایم ایل اے شوپیاں و موجودہ انچارج حلقہ انتخاب شوپیاں شیخ محمد رفیع نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک عوامی تحریک ہے اور عوام نے ہمیشہ نیشنل کانفرنس سے محبت، پیار اور حمایت کا اظہار کیا ہے اور نیشنل کانفرنس کسی بھی وقت الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے درجنوں کارکنوں نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی بحالی کے لیے نیشنل کانفرنس کے بینر اٹھا رکھے ہیں۔ مرکزی حکومت زمینی سطح پر نیشنل کانفرنس کی طاقت کو جانتی ہے اور اسی وجہ سے وہ جموں و کشمیر کے ووٹروں کو تقسیم کرنے کے لیے مختلف سیاسی پارٹیاں بنا رہی ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے نئے پارٹی ورکرز نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ بی جے پی اپنی مرضی کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرتے ہیں کیونکہ این سی کوئی پارٹی نہیں بلکہ عوامی مفادات کے لیے ایک جمہوری عوامی تحریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: مختلف پارٹیوں کے درجنوں کارکنان نیشنل کانفرنس میں شامل

ABOUT THE AUTHOR

...view details