اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں میں سات عسکری معاونین گرفتار - کشمیر میں عسکری سرگرمیاں

پولیس نے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں عسکریت پسندوں کے 7 معاونین کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

شوپیاں میں سات عسکری معاونین گرفتار
شوپیاں میں سات عسکری معاونین گرفتار

By

Published : Mar 12, 2021, 10:23 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق انہوں نے ضلع شوپیان سے عسکریت پسندوں کے 7معاونین کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے تین گرینڈ، تین اے کے 47 میگزین اور گولیوں کے کچھ راؤنڈ برآمد کیے ہیں۔

ذرائع نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت سمیع اللہ چوپان ولد فاروق احمد چوپان ساکن میمندر، ہلال احمد وانی ولد محمد امین وانی ساکن دچھی پورہ، رمیز احمد وانی ولد مظفر احمد وانی ساکن دچھی پورہ، روف احمد وانی ولد عبدالرشید وانی ساکن دھچی پورہ، زاہد احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکن دچھی پورہ، فیضان احمد خان ولد محمد یوسف خان ساکن ویہل اور شاہد احمد راتھر ولد محمد اقبال راتھر ساکن ویہل کے بطور کی ہیں۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں کے انمعاونین کو رواں ہفتہ کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن شوپیان میں ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details