جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر شدید برفباری کے دوران علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر شوپیان ضلع کے ترکہ وانگام علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔