شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے ویہل علاقے میں ایک دس سالہ کمسن لڑکا سڑک حادثہ کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق شوپیان کے ویہل علاقے میں اتوار کی شام دیر گئے ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک کمسن لڑکے کی موت ہوگئی ہے جس کی شناخت سنان ولد نثار احمد میر ساکن ہانجی پورہ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک آٹو لوڈ کیریر میں دس سالہ لڑکا اپنے چچا کے ساتھ کہیں جارہا تھا۔ جب یہ آٹو لوڈ کیریر ویہل علاقے میں پہنچا تو اچانک ایک کتا آٹو کے سامنے آگیا۔
Shopain Road Accident شوپیان میں سڑک حادثہ، کمسن بچے کی موت - Road accident in Shopian
ضلع شوپیان کے ویہل علاقے میں ایک درد ناک سڑک حادثے میں دس سالہ بچے کی موت ہوگئی ہے۔
کتے کے آٹو کے سامنے آتے دیکھ کر آٹو ڈرائیور نے زور سے بریک دبا دی جس کی وجہ سے آٹو کا دروازہ کھل گیا اور کمسن بچہ آٹو سے باہر گر گیا جس کے بعد آٹو اس کمسن بچہ کے اوپر پلٹ گیا جس کی وجہ کمسن بچہ کی موت واقع ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے اگرچہ فوری طور پر اس کمسن بچے کو ضلع ہسپتال شوپیاں لے گئے تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ ادھر ہانجی پورہ علاقے میں کمسن بچہ کی موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ کمسن بچہ کی موت کی خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ضلع شوپیاں کے مینڈھر علاقے میں ایک گاڑی پہاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا تھا جب کہ دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں قریبی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :Mendhar Road Accident مینڈھر میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار ہلاک