جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں آتشزدگی کی وجہ سے ایک رہائشی مکان پوری طرح خاکستر ہوگیا۔
شوپیان: رہائشی مکان میں آتشزدگی - کشمیر خبر
ضلع شوپیان کے پنجورہ علاقے میں عبدالرحیم میر کے دو منزلہ رہائشی مکان سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
شوپیان میں آتشزدگی رہائشی مکان خاکستر
مقامی لوگوں کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ضلع شوپیان کے پنجورہ علاقے میں عبدالرحیم میر کے دو منزلہ رہائشی مکان سے اچانک آگ بھڑک گئی۔ تھوڑی ہی دیر میں پورے مکان کو اپنے زد میں لے لیا۔
مقامی لوگوں اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے آگ پر قابو کرنے کی کوشش کی۔ تاہم عبدالرحیم کا رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔