پلوامہ: کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی وائس چیرپرسن ڈاکٹر ہینا شفی بھٹ نے آج انڈسٹریل ایریا لاسی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف یونٹ ہولڈرس سے ایک میٹنگ کی جبکہ مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔Dr Hina Bhat visits Lasipora
Lasipora Industrial Area: ڈاکٹر حنا بھٹ کا لاسی پورہ انڈسٹریل ایریا کا دورہ - مختلف یونٹ ہولڈرس سے ایک میٹنگ کی
میٹنگ کے دورآن یونٹ ہولڈرز نے کچھ مطالبات بھی چیئرپرسن کے سامنے رکھیں جس پر انہوں نے یونٹ ہولڈرز کو یقین دلایا کہ انکے جائز مطالبات کو وہ ترجیحی بنیادوں کے ساتھ حل کرانے کی کوشش کرے گی۔Meeting with unit holders
میٹنگ کے دورآن انڈسٹریل اسٹیٹ کو مزید فعال بنانے کے غرض سے تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو صنعتی کارخانوں کی طرف مائیل کر کے روزگار کے زیادہ مواقعے پیدا کئے جا سکے۔asipora Industrial Area
میٹنگ کے دورآن یونٹ ہولڈرز نے کچھ مطالبات بھی چیئرپرسن کے سامنے رکھیں جس پر انہوں نے یونٹ ہولڈرز کو یقین دلایا کہ انکے جائز مطالبات کو وہ ترجیحی بنیادوں کے ساتھ حل کرانے کی کوشش کرے گی۔ اس موقع پر چیئرپرسن نے کہا کہ انڑسٹریز ہماری معاشی صورتحال کو مضبوط کرنے میں اہم رول ادا کرتی ہے اس لئے ہمیں انڑسٹریل سیکٹر کی طرف مخصوص توجہ مرکوز کرنی چاہے۔
دریں اثنا پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے کے مقامی باشندوں نے بھی چیئرپرسن سے ملاقات کی اور ان کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں جس پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے کر ان کا ازالہ کرانے میں کلیدی رول ادا کرے گی۔ وہی بعدازاں چیئرپرسن ضلع پلوامہ نے خدرمو علاقے میں قائم صنعتی یونٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کارخانہ میں کام رہے ملازمین کے ساتھ بات چیت کی اور صنعتی یونٹس کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ Meeting with various unit holders
یہ بھی پڑھیں :Hina Bhat Visited Amarnath Base Camp: حنا بٹ نے 'امرناتھ بیس کیمپ' کا دورہ کیا