جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے پنجورہ علاقے میں اس وقت لوگ گھروں سے باہر آے اور نعرے بازی کی جب فورسز کے اہلکاروں نے ہلاک شدہ مقامی عسکریت پسند کے بھائی کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق، فورسز اہلکاروں نے منگل کی رات پنجورہ شوپیان میں عسکریت پسند عمر دھوبی کے بھائی فیضان دھوبی کواس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ عمر دھوبی رواں برس کی 9 جون کو فورسز اہلکاروں کے ساتھ اپنے تین ساتھیوں سمیت ایک انکاؤنٹر میں ہلاک ہو گیا تھا۔