اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Safety Week Shopian شوپیاں میں نیشنل روڈ سیفٹی ویک کے تحت تقریب کا اہتمام - شوپیاں ضلع میں ایک تقریب

عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے حوالہ سے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی سی شوپیاں، ایس پی سمیت طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شوپیاں میں نیشنل روڈ سیفٹی ویک کے تحت تقریب کا اہتمام
شوپیاں میں نیشنل روڈ سیفٹی ویک کے تحت تقریب کا اہتمام

By

Published : Jan 11, 2023, 7:49 PM IST

شوپیاں میں نیشنل روڈ سیفٹی ویک کے تحت تقریب کا اہتمام

شوپیاں:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ’’نیشنل روڑ سیفٹی ویک‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم شروع کر دی۔ افتتاحی تقریب کا رسمی افتتاح ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار، ایس پی شوپیاں تنوشری اور اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر شوپیاں معظم علی نے کیا۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے دیگر مقامات کی طرح شوپیاں میں بھی نیشنل روڑ سیفٹی ہفتہ کی نسبت سے مختلف پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کرنا اور انہیں ان قوانین کی پاسداری کرنے کے لیے آمادہ کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر اے آر ٹی او، شوپیاں، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے نے کہا: ’’ہمارا محکمہ اس ہفتہ میں ٹریفک قوانین کے بارے میں عوام الناس کو جانکاری فراہم کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔ ساتھ ہی مختلف تعلیمی اداروں میں اس حوالے سے معلوماتی کیمپ بھی منعقد کیے جائیں گے۔‘‘ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر شوپیاں، سچن کمار، نے بتایا کہ ’’اس ہفتے کو منانے کا مقصد لوگوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے تاکہ حادثات کے واقعات کو کم کیا جا سکے اور لوگوں کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔‘‘

ڈی سی شوپیاں نے مزید کہا کہ سڑک حادثات پر قابو پانے کے لیے مختلف محکموں اور متعلقین کے مابین قریبی تال میل لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی سے متعلق جانکاری عام کرنا سماج کے ہر فرد کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

نیشنل روڑ سیفٹی ہفتہ، آرہامہ میں تقریب

نیشنل روڑ سیفٹی ہفتے کی نسبت سے منی سیکریٹریٹ آرہامہ، شوپیاں میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار، ایس پی شوپیاں تنوشری، آر ٹی اور شوپیاں معظم علی کے علاوہ دیگر کئی شخصیات اور مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ اساتذہ اور طالب علم موجود تھے۔ تقریب پر آر ٹی او شوپیاں نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اس ہفتے کے دوران منعقد کئے جانے والے پروگراموں کے بارے میں بتایا۔

بعد ازاں مختلف ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جسے ڈپٹی کمشنر شوپیان اور ایس پی شوپیاں نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی میں اسکولوں اور کالجوں کے طالب علموں، ٹریفک پولیس اہلکاروں، مختلف ڈرائیونگ انسٹی چیوٹ سے وابستہ افراد اور گاڑی ڈیلرز نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details